وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ*

وزیراعظم کی کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا

وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی

کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے : وزیراعظم کی ہدایت

زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغیزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کیا

کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے ؛کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقہ نہیں ہوا؛ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے؛ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں : پاکستانی سفیر کی وزیر کو بریفنگ

حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں : وزیراعظم کی ہدایت

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغیزستان سے پاکستان پہنچیں گے.
****

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں