راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں محنت کش پر تشدد۔
مقامی بدمعاش عناصر نے نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا
تھانہ مندرہ کے علاقہ گوہڑہ چوہدریاں میں نوجوان پر تشدد اور ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، SDPO گوجرخان اور SHO مندرہ کو موقعہ پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائ کا حکم۔
تشدد واقعہ کے بارے میں متعلقہ تھانہ میں رپورٹ نہیں کی گئ، شہریوں سے التماس ہے کہ ایسے کسی بھی واقعہ یا دیگر قانون شکنی کی پولیس کو فوری رپورٹ کی جاۓ تاکہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جا سکے۔
راولپنڈی پولیس نے اپیل کی ہے کہ آپ ہمیں اس حوالے سے ضرور معلومات فراہم کیجیے جہاں کسی خلاف قانون واقعہ کے رپورٹ ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہو، خود احتسابی کو یقینی بناتے ہوئے معاملہ کے حوالے سے فوری چیک کیا جائے گا۔
آپ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل درخواست دے کراپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ منعقد کی جانے والی کھلی کچہری بمقام سی پی او آفس میں تشریف لاکر اپنے تحفظات بیان کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ ہمیں بذریعہ ڈی ایم بھی معاملہ کی تفصیلات بھیج سکتے ہیں۔