وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج آپریشن 2024 کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ڈائریکٹر مدینہ منورہ بریفنگ دی

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن حج آپریشن 2024 کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور کو ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیاء الرحمن نے پاکستان حج مشن سے متعلق بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عازمین حج کی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا سسٹم کی کامیابی کی دلیل ہے۔پاکستانی عازمین حج کیلئے مرکزیہ میں مسجد نبوی کے ترین رہائشیں لینا پاکستان حج مشن کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کا سرکاری حج پیکیج پورے خطے میں سب سے کم قیمت اور سہولیات میں بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان حج مشن محنت، لگن اور دینی جذبے کے تحت عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی کا بھی دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں