وفاقی وزیر گنڈاپور کی غنڈہ گردی ہوائی فائرنگ مراد سعیداورتنویر الیاس خوف کے مارے گاڑیوں سے باہر نہیں نکلے

وفاقی وزیر گنڈاپور کی غنڈہ گردی ہوائی فائرنگ مراد سعیداورتنویر الیاس خوف کے مارے گاڑیوں سے باہر نہیں نکلے

وفاقی وزراء کی موجودگی میں اُن کے سیکیورٹی گارڈز کا لوگوں پر کھلے عام تشدد، ویڈیو بنانے پر موبائل تک چھین کر تشدد کرکے غنڈہ گردی کی مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کا قافلہ جب جلسے سے واپسی پر آرہا تھا تو اُن کے سیکیورٹی گاڑد نے گاڑی سے اتر کر وہاں کے لوگوں پر کھلے عام تشدد کرنا شروع کردیا،جب ایک آدمی جس کا نام راجہ حبیب جاوید ہے ، نے یہ منظر دیکھا تو موبائل سے ویڈیو بنانی شروع کردی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے راجہ حبیب کو تشدد کا نشانہ بناکر اُن سے موبائل بھی چھین لیا ،جس کے بعد راجہ حبیب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اِس بات کا فوری نوٹس لیں اور اُن کا موبائل واپس کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں