59

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

*اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش*
*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا۔*

*آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی۔*

*ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔*

*ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔*

*پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا جس کے بعد ہی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔*

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد 16 جولائی سے ہوگا۔*

*خیال رہے کہ 30 جون کو وفاقی حکومت نے 15 جولائی تک کیلئے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں