سابق صدر ممنون حسین کے انتقال کی خبر پہ دلی صدمہ ہوا-مرحوم نہایت ہی نفیس انسان تھے جن کی پاکستان اور مسلم لیگ ن سے وابستگی غیر متزلزل تھی- اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین! pic.twitter.com/zm0OGQWDq7
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 14, 2021
سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔
سابق صدر پاکستان ممنون حسین صاحب کی وفات پر دِلی افسوس ہوا ہے۔ وہ ایک مخلص شخص تھے جنہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/Uobq8C1NhI— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 14, 2021
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق صدر مملکت ممنون حسین کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے