تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک خاتون کو زندہ بچا لیا گیا نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل

تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک خاتون کو زندہ بچا لیا گیا نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا کار حافظ آباد سے نواحی گاؤں گیگے جارہی تھی حافظ آباد میں افسوس ناک واقعہ بھون کلاں نہر لوئر چناب پر پیش آیا جہاں پر کار سوار فیملی حافظ آباد سے گاوں گیگےجارہی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری جس سے سوار 36سالہ فیاض اسکی 15سالہ بیٹی کائنات، 12سالہ بیٹا فیضان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اسکی بیوی کو معجزانہ طور پر نہر سے نکال لیا گیا ۔ریسکیو کے عملے نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔بدقسمت فیملی اقبال گارڈن کی رہائشی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں