73

لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز5 سے خاتون کی تشدد زدہ اور برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نایاب خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 29 سالہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جسے گلہ دبا کر قتل کیا

ماڈل نایاب خان بے دردی سے قتل؛گھر سے برہنہ لاش برآمد
لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز5 سے خاتون کی تشدد زدہ اور برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نایاب خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 29 سالہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا،قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہے۔
نایاب ڈیفنس فیز 5 کے بلاک ایل میں 273 میں رہائش پزیر تھی۔نایاب خان نے کئی رسائل میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی گانوں میں بھی ماڈلنگ کی تھی جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کا بہت شوق تھا لیکن وہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر زیادہ کام نہ کرسکیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نایاب کافی عرصہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں ایک ذاتی گھر کے علاوہ کروڑوں روپے بنک بینلس کی مالک بھی تھی۔
یاد رہے کہ نایاب نے ندیم عباس لونے والا کے مقبول گانے”گڈی توں منگا”میں بھی ماڈلنگ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں