لاہور:کرپشن کے خاتمے کےلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلااہم اقدام
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تمام اسسٹنٹ کمشنر سمیت لاہور کے متعددافسران کا بادشاہی مسجد میں حلف
کبھی کرپشن یا غیر قانونی اقدام نہیں کریں، کسی بھی شخص کا دبائو کئے بغیر میرٹ پر کام کریں گے، ڈی سی لاہور کا افسران سے حلف
عمران خان کے ویژن کے مطابق میرٹ شفافیت کو فروغ دیں گے،ملکی ترقی کےلئے دل وجان سے کام کریں گے، مدثر ریاض ملک
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو، پلاننگ سمیت دیگر افسران کو بادشاہی مسجد بلایا،
آیندہ سے کوئی بھی بندہ کرپشن نہ کرے گا، اور سب ایمانداری سے ملکی ترقی کےلئے بھر پور کام کریں گے، مدثر ریاض ملک
اگر ملک ہے تو ہم ہیں اور کرپشن جیسے اقدامات ملک کو کھوکھلا کررہے ہیں، ہمیں اس غلط اقدام کو فوری ختم کرنا ہوگا، ڈی سی
اس موقع پر چئیرمین رویت حلال کمیٹی اور خطیب بادشاہی مسجد مفتی عبدالخبیر آزاد بھی موجود تھے
بادشاہی مسجد میں سب افسران سے کرپشن کے خاتمے سمیت اہم امور پر حلف لیا، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کا مئوقف