فیسوں میں اضافے پر اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور میں اسلامیہ کالج کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلامیہ کالج پشاور کے طلبہ نے فیسوں پر عائد جرمانوں کے خلاف احتجاجاً یونیورسٹی روڈ بند کر دیا۔ سڑک کھلوانے کیلئے پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

طلبہ کے مطابق پرامن احتجاج جاری تھا کہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے 12 طلبہ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر سڑک کھلوانے کی کوشش کی اورلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم کوئی طالبعلم زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق 4 طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں