74

ویکسی نیشن کیلئے آنیوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی بھگدڑ سے ہسپتال کے دروازے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے،حالات کنٹرول کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ، پولیس

ضلع لوئر دیر کی تحصیل ہسپتال میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لوئر دیر کے تحصیل ہسپتال میں پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد اوورسیز پاکستانی زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران بھگدڑ سے ہسپتال کے دروازے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (اے سی)نے ویکسین لگوانے والوں کی لسٹ منسوخ کردی جس پر اوورسیز پاکستانی طیش میں آگئے جس پر حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں مجبورا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں نے الزام عائد کیا کہ من پسند افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں