وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیر اعلیٰ سندھ نے فیصل کریم کنڈی کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکبادپیش کی؛

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈپٹی چیف مشن امریکن ایمبیسی اینڈریو شوفر کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

ملاقات میں پشاور میں تعینات امریکن قونصل جنرل شانٹی مور بھی موجود تھے

ڈپٹی چیف آف مشن امریکن ایمبیسی اور امریکن قونصل جنرل نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مختلف شعبوں میں امریکی ترقیاتی اداروں کے درمیان اشتراک کار اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو

گورنرخیبرپختونخوا کا امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان دو طرفہ روابط و تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

گورنر کا صوبہ کے قدرتی وسائل پر دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص فنی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بھی زور

امریکن اور پاکستانی عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ بالخصوص قبائلی و جنوبی اضلاع دھشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، فیصل کریم کنڈی

صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی

افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہشمند ہیں، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں افغان مہاجرین کی کئ عشروں پر مشتمل مہمان نوازی کی ہے، فیصل کریم کنڈی

غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا عمل جاری ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان اور امریکہ کے مابین دوستانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں، امریکن ڈپٹی چیف آف مشن

امریکی ترقیاتی و امدادی ادارے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اینڈریو شوفر
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خیبرپختونخواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ؛ ملاقات میں صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ بھی موجو د؛وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنرخیبرپختونخواہ کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکبادپیش کی3؛ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات اور سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ، دونوں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالہ سے بہت متاثر کن صوبہ ہے سندھ میں بھی کئی سیاحتی مقامات پرکشش اہمیت کے حامل ہیں گورنرخیبر پختونخوا کے مطابق گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات تاریخ ساز اور لائق تحسین ہیں آئی ٹی کورسز ، راشن بیگز کی تقسیم شاندار اقدامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں