52

میرانشاہ کے میں شہید ہونے والے ایف.سی.کے لانس نائیک گل بہرام ولد جان خان پورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا

ٹانک:میرانشاہ کے علاقے حسن خیل میں شہید ہونے والے ایف.سی.کے لانس نائیک گل بہرام ولد جان خان کی نمازجنازہ گاؤں کاکاخیل میں ادا کردی گئی.شہید کی میت کو پورے فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا.نمازجنازہ میں افواج پاکستان. ایف.سی ساوتھ کے حکام. معززین علاقہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی جبکہ221 ونگ کمانڈر لیفٹینینٹ کرنل فیصل نے چیف آف آرمی سٹاف.آئی.جی.ایف.سی ساوتھ اورایف.سی ہیڈکوارٹر ساوتھ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور سلامی پیش کی اس موقع پر 221 ونگ کمانڈر نے شہید کے بھائی غازی مرجان کو پاکستان کاجھنڈا حوالے کیا.شہیدگل بہرام نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں.واضح رہے کہ گاؤں کاکا خیل سے تعلق رکھنے والے بلوچستان ایف.سی کے دیگر جوانوں محدیوسف.حیداللہ اورنظام الدین نے ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں