اسلام آباد()پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس کا پنجاب اسمبلی سے ممبر استحقاق بل پاس ہونے کے خلاف نیشنل پریس کلب میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے،سابق صدر پی ایف یو جےافضل بٹ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری پریس کلب انوررضا،سینیٹر اکرم شاہ، سینئر صحافی سی ار شمسی،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک و دیگر نے خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاموجودہ حکومت صحافیوں کا گلہ دبانا چاہتی ہے،جب سےیہ حکومت ائی ہے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے پر تلی ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی سے ممبر استحقاق بل پاس ہونا اس کی تازہ دلیل ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے صحافیوں کی روٹی بند کی اور اب ان کی اظہار رائے کی آزادی سلب کر رہی ہے ، پنجاب اسمبلی میں ایک بل پرائیویٹ ممبر کے طور پر پیش کیا گیا اور اس کو عجلت میں بغیر بحث کئے متفقہ طور پر پاس بھی کر دیا گیا، سمجھ نہیں اتی کہ کسی ممبر نے بل پڑھنے کی زحمت تک نہیں کی،مقررین نے کہا کہ ہم نے بڑی سے بڑی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اور کامیاب ہوئے ہیں، اس بل پر بھی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے،انہوں نے کہا کہ جب تک بل واپس نہیں لیا جاتا جد وجہد جاری رہے گی، اگر ہمیں اسمبلی کا گھیراؤ بھی کرنا پڑا تو کریں گے،
