90

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس‏سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ‏پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار

*‏پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس*

‏سپریم کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

‏18 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا

‏پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار

‏پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرتے ہوئے مدت پوری کرنے دی جائے، فیصلہ

‏عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، تفصیلی فیصلہ

‏صرف صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوسکتے، فیصلہ

‏آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا، فیصلہ

‏پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیرآئینی ہے، فیصلہ

‏ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز اور شہری اسد علی نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں