84

اٹک قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار

اٹک قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ اے ایس آئی شبیر احمد نے نزد ڈیم ازاں مٹھو خان میں قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 5 قماربازوں رفاقت ولد محمد اقبال سکنہ چشتیاں آباد فتح جنگ ، ذیشان خالد ولد بدری زمان سکنہ کھلا بٹ ٹاؤن ضلع ہری پور ، محمد شوکت ولد محمد اقبال ساکن نئی آبادی فتح جنگ ، اعظم دین ولد مجرم دین ساکن احمدال پنڈی گھیب اور طاہر ولد نذیر ساکن فتح جنگ کو گرفتار کر کے داءو پر لگی رقم پڑ 25 ہزار روپے ، 6 موبائل مالیتی 76 ہزار روپے ، ایک موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 10 ہزار روپے ، ایک رکشہ مالیتی 70 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں