*اناللہ و انا الیہ راجعون*
لاہور کی نظریاتی، جراتمندانہ اور درویشانہ سیاست کا ایک باب ختم ہو گیا۔ جماعت اسلامی، فٹ بال، ریلوے پریم یونین والے شیر لاہور حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے۔
لاہور سے 3مرتبہ ایم این اے منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ ۔2001 میں ضلعی ناظم الیکشن میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اور میاں عامر سے ہار گئے۔2002 الیکشن میں مسلم لیگ ق کے صدر میاں اظہر کو بطور آزاد امیدوار شکست دیکر آخری بار ایم این اے بنے.حافظ سلمان بٹ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء دور کے صوبائی کابینہ کے اہم وزیر مواصلات میاں صلاح الدین کو شکشت دے کر بھاری اکثریت سے پہلی بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم رہے !فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بعدازاں ممبر رہے ریلوے پریم یونین کے صدر تھے آخری دم تک ریلوے پریم یونین کے ساتھ رہے نکے والد خواجہ طفیل ایس پی سٹی لاہور رہے
حافظ سلمان بٹ ہمارے بھائی، مربی اور دوست تھے۔ ان کی وفات کا سن کر یقین نہیں آیا۔ دل دکھ سے لبریز ہے مگر ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں۔ حافظ صاحب سراپا جدوجہد سراپا تحریک تھے، کبھی ایک لمحے کو آرام سے نہ بیٹھے۔ اللہ تعالی انھیں اپنےخاص مقربین میں شامل فرمائے، جدوجہد قبول فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/d2jpD17A3T
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) January 28, 2021
صحافی ندیم چوہدری نے حافظ سلمان بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی کے آغاز سے ہی جمعیت سے وابستہ ہونے کی وجہ نواز خان اور حافظ سلمان بٹ تھے ۔ نواز خان جمعیت لاہور کے جنرل سیکرٹری اور ہمارے پڑوسی تھے ۔ جب کہ حافظ سلمان بٹ اندرون شہر کی جان تھے ۔ ہماری پہلی ملاقات نواز خان کے گھر 85 کے الیکشن کے موقع پر ہوئی ۔ پھر وقت گذرتا رہا اور دوستی پروان چڑھتی رہی ۔ صحافت میں آنے کے بعد قربت زیادہ ہو گئی ۔ حافظ سلمان بٹ اکثر اپنی تقاریر میں یہ شعر پڑھا کرتے تھے ۔ ” صلح ہو کہ جنگ ہو ساتھیوں کے سنگ ہو ” ۔۔۔ ” پھر ہمیں ہے سب پسند خون ہو کہ رنگ ہو ”
نواز خان دیال سنگھ کالج میں ایک معمولی جھگڑے میں شہید ہو گئے ۔ تب میرے جگری دوست گل چمن شاہ کالج کے ناظم تھے اور میں ریلوے روڈ کالج میں جمعیت کا رفیق تھا ۔ یہ ایک بڑا صدمہ تھا ۔ آج حافظ صاحب رخصت ہو گئے ۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے ۔ جماعت اسلامی کے ساتھ وفاداری اور دبنگ سیاست کا ایک باب بند ہوا ۔
اناللہ واناالیہ راجعون
مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق گزشتہ راست ہارٹ اٹیک کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ حافظ سلمان بٹ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔
حافظ سلمان بٹ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ حافظ سلمان بٹ بیماری کے باوجود ایک محترک سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں رہے۔ ریلوے پریم یونین کے عرصہ دراز تک صدر رہے۔ حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ بعداز جمعہ دو بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔ ماز جنازہ 700عمربلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھائی جائے گی۔مرحوم حافظ سلمان بٹ نے 65سال عمر پائی۔