فیصل آباد آباد گزشتہ روز 5 افراد کے پراسرار طریقہ سے جاںبحق ہونے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ ایک پنساری کو گرفتار کر لیا

رات گئے چار بچوں سمیت بیوی جانبحق ، مکمل رپورٹ

فیصل آباد//تاندلیانوالہ

تھانہ گڑھ کے نواحی علاقہ 53/5 ٹکڑا بستی جموں دلو میں گزشتہ روز 5 افراد کے پراسرار طریقہ سے جاںبحق ہونے کا معاملہ

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ ماموکانجن کے رہائشی ایک پنساری کو گرفتار کر لیا

بچیوں کے والد مظہر کا پنساری کی دوا کھانے سے مبینہ طور پر بچیوں کی ہلاکت کا پنساری پر الزام

ایف ائی ار کے مطابق جاںبحق بچیوں کے والد مظہر نے مبینہ طور پر نزلہ زکام کی پنسار سٹور پر عبدالوہاب نامی شخص سے چھٹانک پھکی لی،ایف ائی ار متن

پھکی گھر لا کر اپنے بیوی بچوں کو دودھ میں ملا کر دی ،ایف ائی ار متن

مبینہ پنسار کی دی ہوئی پھکی استعمال کرتے ہی بیوی سمیت 4 بچوں کے پیٹ میں درد اور خون کی الٹیاں شروع ہو گئیں

متاثرین کو تشویشناک حالت میں قریبی نجی ہسپتال کلیانوالا میں براۓ علاج معالجہ منتقل کر دیا گیا،ایف ائی آر متن

جہاں پر پہنچتے ہی ایک بچی حالت غیر ہونے کے باعث دم توڑ گئی،ایف ائی آر متن

جبکہ دیگر بچوں اور بیوی کو تشویشناک حالت میں ساہیوال DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچتے ہیں بیوی اور تین بچوں نے دم توڑ دیا ،ایف ائی آر متن

پولیس نے مبینہ ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرتے ہوۓ مقدمہ کا اندارج کر دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں