جماعت اسلامی ضلع اٹک کے زیر اہتمام لالہ زار گراءونڈ سے چوک فوارہ تک مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف احتجاجی ریلی

وطن عزیز پاکستان بد ترین مہنگائی بر پا ہے کوئی پرسان حال نہیں کرپشن ، نا انصافی پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہے بنیادی اشیاء ضر وریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں چینی آ ٹا بجلی اور اشیاء پٹرو لیم کی قیمتوں میں اضا فہ سے مہنگائی میں مزید اضا فہ ہو جا ئے گا جماعت اسلامی مہنگا ئی کے خلاف عوام کی ترجما ن بن کر میدان میں مو جود ہے اٹک کے وزیروں اور مشیروں نے بلین ٹری سونامی ، رنگ روڈ راولپنڈی میں کرپشن اور پراپرٹی ڈیلر بن کر ٹیلی فون پر جو گفتگو کی اس نے ان کے پول کھول دیئے ہیں ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے زیر اہتمام لالہ زار گراءونڈ سے چوک فوارہ تک مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف احتجاجی ریلی کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کیا ریلی کی قیادت صوبائی سیکر ٹری جنر ل پنجاب شما لی اقبال خان ، امیر ضلع سردار امجد علی خان ، ضلعی سیکر ٹری جنرل حافظ محمد بلال ، امیر تحصیل خالد محمود ، امیر شہر میاں محمد جنید اور جنر ل کونسلر بلدیہ شہاب رفیق ملک ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ نے کی ریلی جب چوک فوارہ میں پہنچی تو موسم انتہائی پر سکون ہو گیا جس کے بعد بادل امڈ آئے اور آہستہ آہستہ بو ندا باندی کے بعد بارش تیز ہو گئی مگر شرکاء پر سکون رہے احتجاجی شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے سیکر ٹری جنر ل پنجاب شما لی اقبال خان ، امیر ضلع سردار امجد علی خان ،نا ئب امیر ضلع و چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، امیر تحصیل خالد محمود ، امیر شہر میاں محمد جنید ، جنر ل کونسلر بلدیہ شہاب رفیق ملک ،صوبا ئی امیدوار محمد اقبال ملک اور امید وار برائے کونسلر بلد یہ اٹک وحید اختر اعوان نے بھی خطاب کیا ریلی میں شرکائنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء تمام راستے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے فوارہ چوک پہنچ کر ریلی جلسہ کی شکل اختیا ر کر گئی جلسہ کے دوران مٹی کا طوفان اور شدید بارش شروع ہو گئی مقر رین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آ نے والی تحریک انصاف عمران خان کی حکو مت مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے بنیا دی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضا فہ کے ساتھ آٹا ، چینی نا پید ہو چکا ہے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے کر پش لوٹ مار اقربا پر وری اور آئی ایم ایف کے آگے بچھ جانا نا قابل برداشت ہو چکا ہے عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں جماعت اسلامی عوام کی زبان بن کر میدان میں آ چکی ہے اور تحریک کی کا میابی تک یہ احتجا جی مہم جا ری رہے گی حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے تمام جماعتیں ایک دوسرے کو چور ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہیں جماعت اسلامی اس ملک کی عوام کی امید ہے موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئے ہیں تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے عوام ان کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔

جماعت اسلامی کی ناکام ریلی پر اٹک چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور اور تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور مرکزی رہنماء تیمور اسلم کا ردعمل اور بیان

اس سےزیادء لوگ بس کے اڈے پر یا صبح کے وقت سبزی منڈی میں ہوتے ہیں
اگر جماعت کے لوگوں کے رجسٹرڈ ممبر بھی ا جاتے تو یقیناً ایک پراثر اجتماع ہوتا
جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی ہیں لیکن سراج الحق صاحب کے پی کے میں تحریک انصاف کے ساتھ پنجاب میں تحریک انصاف کے مخالف اور کشمیر میں ن لیگ اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں
مظاہرے میں عوام کی عدم شرکت عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے منافقت کی سیاست سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں رہی
پی ٹی آئی حکومت کی
معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک درست سمت پر گامزن ہے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ۔آنے والے کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی واضع اکثریت سے جیتے گی ۔عمران خان نے اپنی حکومتی خارجہ پالیسی پر دو ٹوک اور جارحانہ موقف اپنا کر ریاست پاکستان اور عوام کے حقیقی جزبات کی ترجمانی کی ہے جو ایک دلیر نڈر بیباک سچے اور ایماندار لیڈر کی نشانی ہے ۔عمران خان کی قیادت میں ایک غیرتمند اور خوددار پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آئے گا اور ریاست پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں