قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج

قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ جنڈ راشد علی نے پولیس ملازمین کے ہمراہ قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 5 قماربازوں ہاشم خان سکنہ محلہ احمد آباد جنڈ ، خاور حسین سکنہ محلہ برف خانہ جنڈ ، شکیل احمد سکنہ محلہ گوڑا جنڈ ، اسد نسیم سکنہ محلہ گوڑا جنڈ اور ریاست خان سکنہ اچھڑی جنڈ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم پڑ 21 ہزار 300 روپے ، 2 موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور 6 موبائل مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں