78

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا معاملہ وزیر ہوابازی کی ہدایات پر سی ای او پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے

* خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا معاملہ

* وزیر ہوابازی کی ہدایات پر سی ای او پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے

* نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں

* پی ائی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب

* دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئیں

* مانگ کو دیکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ

* بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ

* ائیر بس کے مقابلے میں بوئنگ 777 تین گنا زائد گنجائش رکھتا ہے۔

* خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ضرورت کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں سی ای او پی ائی اے

* جتنی تعداد میں پروازوں کی ضرورت پڑی مانگ کے حساب سے وہ لگا دی جائیں گی سی ای او پی آئی اے

* قوم ہمیشہ پی ائی اے کو قومی فرائض میں سب سے اگیے پائے گی۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک

* غیر ملکی ائیرلائنز کے برعکس ہم اپنے ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے مددگار نہیں چھوڑ سکتے سی ای او ارشد ملک

غیر ملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک، ہزاروں پاکستانی رل گئے

غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ریوینو کمانے کیلئے ٹیکٹیں فروخت کر دیں اور بعد میں منسوخ کردیں

خلیجی خصوصا قطر اور ترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانیوں کو کرونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کردیں

ہزاروں پاکستانی مہنگے دام ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور

36000 پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر

ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے انتظار میں

حکومت پاکستان کا اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغور

پی ائی اے انتظامیہ کی جانب سے دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا عندیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں