ٹھٹہ پولیس نے رہزنی اور چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار*
*پسٹل اور 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد*
*تھانہ گھارو*
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو روڈ ناریل فارم گھارو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 3 ملزمان *لعل محمد ولد محمد اسحاق سمیجو، ارشاد ولد نور محمد عرف نوری سمیجو اور پیارو صوفن سمیجو* کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل اور 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
*مقدمہ نمبر 116/2021 سیکشن398,401 ت۔پ.*
*مقدمہ نمبر 117/2021 سیکشن 23(1) A سندھ آرمس ائیکٹ.*
*Criminal Record*
*مقدمہ نمبر 60/2021 سیکشن398,401 ت۔پ. تھانہ ساکرو*
مزید کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے, تفتیش جاری ہے۔