67

مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم رپورٹ میں کشمیری بچوں کے حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے چیرمین کشمیر کونسل علی رضا سید

برسلز: مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو
اقوام متحدہ نے بچوں سے متعلق اپنی 2021 کی رپورٹ میں کشمیری بچوں کے حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے
رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خاص طور پر کشمیری بچوں کے خلاف
پیلٹ گن کے استعمال کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا ہے
درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے پچھلے سالوں کے دوران پیلٹ گن سے بے شمار کشمیری بچوں کے چہروں کو مسخ کردیا ہے، علی رضا سید
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ عرصے کے دوران 39 بچے بشمول 33 لڑکے اور 6 لڑکیاں قتل ہوئی ہیں
سال 2016 کے دوران پیلٹ گن کا شکار بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد کشمیری اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو
اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدام کرنا ہوگا، علی رضا سید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں