*کوئٹہ (کرائم رپورٹر) کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی*
پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔
فی الحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے۔
دوسری جانب دھماکےکے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں عسکری پارک ائرپورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ، جانی نقصان کا خدشہ
کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ پر دھماکہ ،متعدد افراد زخمی
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر دھماکا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ
دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ٹرک نشانہ بنایا گیا ہے
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آ گ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا اور پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔