76

چیئرمین نادرا طارق ملک کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات:

چیئرمین نادرا طارق ملک کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات:

دوران ملاقات، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ نے بطور چیرمین نادرا ذمہ داریاں سنبھالنے پر طارق ملک کو مبارکباد دی

چیرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوجانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا

اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے، چیرمین نادرا

چیئرمین نادرا نے بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کوکمپیوٹرائزڈ جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے حصول کیلئے آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن کی سہولت کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی

اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثاء کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔

نادرا کے نئے ڈجیٹل نظام کے تحت،بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثاء جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گے، چیرمین نادرا طارق ملک

وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے، نادرا ون ونڈو کاؤنٹر، 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے

اس سہولت کو ایک سال کے اندر ، بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک

چیئرمین نادرا نے سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار کردہ، آن لائن ویزا سسٹم پر بھی وزیر خارجہ کو بریفنگ دی ۔

چیرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ یہ سہولت 191 ممالک میں تمام نوعیت کے ویزوں کے اجرا کیلئے مہیا کی جا رہی ہے

اس سہولت کے تحت، اب تک 361, 206 ویزے پراسیس کئے جا چکے ہیں۔چیرمین نادرا طارق ملک

انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی دیگر سہولیات بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں،

اب تک 1,832,335 پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات اور 690,467 پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کے لئے نادرا کی ڈجیٹل سہولیات (آن لائن سروسز) مہیا کی جا چکی ہیں ۔

وزیر خارجہ نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو سراہا

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے، وزارتِ خارجہ میں ایف ایم پورٹل قائم کر دیا گیا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، مخدوم شاہ محمود قری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں