ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے امیدوار کو بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے چاروں شانے چت کردیا گنڈاپور کو چپ لگ گئی فیصل کریم کنڈی کا فتح پر بیان پورا ملک حیران

ڈیرہ اسماعیل خان …….. تحصیل چیئرمین درابن کلاں کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہمایوں خان نے میدان مار لیا‘ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مدمقابل کو 499 ووٹ کی لیڈ سے ہرا دیا‘ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حیدر خان میانخیل دوسرے نمبر‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل چیئرمین درابن کلاں کے ضمنی انتخابات پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ تحصیل چیئرمین کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہمایوں خان نے 8387 ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حیدر خان میانخیل کو پچھاڑ دیا۔ حیدر خان میانخیل نے 7888 ووٹ لے کر دوسرے پر نمبر پررہے۔ تحصیل درابن کی نظامت کی نشست پر ہونے والے انتخابات کے لیے 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ اس حلقہ پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 73238تھی ۔ ضمنی انتخابات کے لیے صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پولنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔

فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے تحصیل ناظم درابن الیکشن بھٹو شہید کے جیالے نے جیت پر تحصیل ناظم منتخب ہونے پر سردار ہمایوں خان میاں خیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حامی امیدوار کی شکست عوام میں بھٹو شہید سے وابستگی کی مثال ہے،صوبائی حکومت کے مد مقابل تیر پر مہرلگانے والے تحصیل درابن کے ووٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں، پی پی پی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کی تھیں، تحصیل پروا اور پہاڑ پور کے تحصیل ناظمین بھی تیر کے انتخابی نشان پر کامیاب ہوئے تھے، آج تیسرا تحصیل ناظم بھی تحصیل درابن کا تیر کے نشان پر منتخب ہوگیا جس پر جیالے مبارک کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں