وزیراباد میں ایک ہزار روپے کے لین دین سے گھریلو لڑائی پر طیش میں آکر چچا زاد بھائی نے جواں سالہ خاتون کو قتل کردیا ملزم موقع سے فرار۔

وزیراباد میں ایک ہزار روپے کے لین دین سے گھریلو لڑائی پر طیش میں آکر چچا زاد بھائی نے جواں سالہ خاتون کو قتل کردیا ملزم موقع سے فرار۔

وزیرآباد کے علاقہ کالیوالہ کی رہائشی 40 سالہ خاتون نورین بی بی زوجہ منیر راجپوت کو ایک ہزار روپے کے لین دین کے تنازعے پر طیش میں آکر خاتون کے چچا سسر کے بیٹے نے گولی مار دی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی ملزم عمران عرف مانی ٹھاکر موقع سے فرار ہوگیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل مقتولہ خاتون نورین کے شوہر منیر کو بھی ملزم کے اہلخانہ نے گھریلو لڑائی میں زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں چل بسا جس کی خاندان کے بزرگ افراد نے صلح کروا دی دو روز بعد مقتولہ نورین کی بیٹی کی شادی طے تھی کہ گھر میں ہونے والی چپقلش پر ملزم نے خاتون کو پستول سے گولی ماردی جو اسپتال لے جاتے جاں کی بازی ہار گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا پولیس تھانہ احمد نگر مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں