لویر دیر ۔۔۔تحصیل بلامبٹ چیئرمین شپ ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی ائی نے میدان مار لیا پانچ جماعتی اتحاد کو شکست۔سرکاری نتائج کے مطابق 99 میں سے 98 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی ائی کے شاکر شعیب 21ہزار 98 جبکہ پانچ جماعتی اتحاد کے عمران الدین ایڈوکیٹ 16570 ووٹ حاصل کر سکے۔پی ٹی ائی کامیاب۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی ائی کے تحصیل چیئرمین ہاشم شعیب کے سانحی نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد ان کی طویل غیر حاضری اور بعد ازا خودساختہ جلاوطنی کے بعد خالی قرار پائی تھی جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی جے یو ائی مسلم لیگ نون اور عوامی نیشنل پارٹی نے جماعت اسلامی کے امیدوار عمران الدین ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری جانب پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار شاکر شعیب جو کہ عاصم شعیب کے چھوٹے بھائی شاکر شعیب اکیلے میدان میں تھے مذکورہ نشست پر پانچ جماعتی اتحاد کی شکست کو سیاسی پنڈت دیر لوئر کی سیاست میں بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔