92

بھارت سے شائع ہونے والا روزنامہ “دی مسلمان” دنیا کا واحد ‎#اردو اخبار ہےجو گزشتہ 94 سالوں سے ہاتھوں سے لکھا جار ہا ہے

‏بھارت سے شائع ہونے والا روزنامہ “دی مسلمان” دنیا کا واحد ‎#اردو اخبار ہےجو گزشتہ 94 سالوں سے ہاتھوں سے لکھا جار ہا ہے رونامہ خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ خطاطی کے ذریعے شائع ہونے والا یہ اردو کا سب سے پرانا روزنامہ ہے جو اب تک شائع ہورہا ہے‘ پرنٹنگ اور کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی ‏دستیابی کے باوجود “دی مسلمان“پرانے طریقے پر شائع ہورہاہے۔

1927ء سے مسلسل شائع ہونے والے اس اخبار کے بانی سید عظمت اللہ تھے۔شام کے چار صفحات پر شائع ہونے والے اس اخبار کا دفتر800 مربع فٹ کے ایک کمرے پر مشتمل ہے جس کے ایک کونے میں خطاطی کا کام ہوتا ہےخطاطی کا عملہ چھے افراد پر ‏مشتمل ہیں جن میں چار خواتین ہیں۔ایک خطاط کو ایک صفحہ تین گھنٹوں میں تحریر کرنا ہوتا ہے۔

دی مسلمان کے پاس ساری سہولیات نہیں ہیں صرف دیوار کے دو پنکھے‘ تین بلب‘ اور ایک ٹیوب لائٹ ہے‘ پچھلے سال ہی مدیر کے کمرے میں ایک کمپیوٹر اور ایک پرنٹر لگایا گیا‘ اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ‏ہے کہ ان کو اردو خطاطی سے محبت ہے اسی لئے اس طریقے کو انہوں نے جاری رکھے ہوئے ہیں اس اخبار کے تین رپورٹر ہیں۔ اگر کوئی خطاط بیمار ہے تو اس کی جگہ دوسرے کو ڈبل شفٹ میں ڈیوٹی کرنا ہوگی‘ ہر خطاط کو فی صفحہ60روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔

“دی مسلمان“ کے تقریبا 23,000 صارفین ہیں جو ہر ‏سال دس ڈالر تک ادائیگی کرتے ہیں‘ اس اخبار کی قیمت 75پیسہ ہے‘ اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کے اس دور میں ہاتھ سے لکھا جانے والا اخبار چلانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ منقول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں