لندی کوتل میں مائنز بم بلاسٹ ہونے سے ایک ہی خاندان کے چھ لوگ شہید ہو گئے۔۔جس میں چھوٹے بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مکان کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی افراد زخمی ہوگئے۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) محمد شریف کے مطابق چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب مکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مکان میں مزید بارودی مواد موجود ہے جسے ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔