بلوچستان کے ضلع ھرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں کی سنجاوی روڈ، ھرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچ گئیں، ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرا زخمی،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* بلوچستان کے ضلع ھرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ، ھرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، اور کئی معصوم جانیں بچ گئیں، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں