کراچی میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔

کراچی میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں جج کے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش مکمل۔

ڈیفینس فیز فائیو میں 8 فروری کو معززجج کے بیٹےعلی کیریو کا قتل ہوا۔

قتل کیس میں ایس ایس پی نذیر میر بحر کے بیٹے دانیال کو گرفتار کیا گیا

دانیال نے 8 فروری کو اپنی گرل فرینڈ شازیہ کو گھر بلایا تھا۔رپورٹ

گھر میں اسکا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔رپورٹ

ملزم دانیال شازیہ کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اسکے لئے دو برگر آرڈر کیئے۔رپورٹ

آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے ایک برگر آدھا کھالیا۔رپورٹ۔

دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔

بھائی کی مداخلت کے باوجود اسکا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلادی۔رپورٹ

فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔رپورٹ

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلی افسران کو جمع کروادی۔

رپورٹ میں پولیس افسر کے بیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے

کیس عدالت میں زیرسماعت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں