70

سابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) حاجی ہزار خان کھوسہ کو سپرد خاک کردیا گیا

افسوس ناک خبر
سابق نگران وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، اور ڈی آئی جی ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ کے والد صاحب جسٹس (ر) حاجی ہزار خان کھوسہ اس دنیا فانی سے وفات پاگئے ہیں.
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

سابق نگران وزیر اعظم و ریٹائر جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ حاجی میر ہزار خان کھوسہ کی نماز جنازہ درگاہ کٹبار شریف میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میاں غلام محی الدین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز احمد کھوسہ، سمیت مختلف شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق درگاہ کٹپار شریف میں کی گئی۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سابق نگران وزیر اعظم پاکستان جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ کی خدمات کو دیر تگ یاد رکھا جائے گا. گورنر بلوچستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا. #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں