وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چین کے وزیر خارجہ لان فوان سے ملاقات وزیر خزانہ کی جانب سے پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چین کے وزیر خارجہ لان فوان سے ملاقات

وزیر خزانہ کی جانب سے پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار

ملاقات میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر خزانہ نے CPEC جیسے اقدامات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں تعاون کے ذریعے ایک ”ہر موسم کے دوست” کے طور پر پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہا۔

سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کے آپریشنلائزیشن اور چینی نجی ملکیتی کمپنیوں (POC) کی منتقلی کے ذریعے اثاثوں کو منیٹائز کرنے کے بارے میں ہوگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے وزیر خارجہ لان فوان کا سیف ڈپازٹس اور بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے چینی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع اور توسیعی پروگرام میں داخل ہو رہا ہے اور چین کی حمایت کا منتظر ہے، وزیر خزانہ

چینی وزیر خزانہ کو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے کو درست کرنے اور SOEs کی اوور ہالنگ سمیت حکومت کی ترجیحات پر بریفنگ

پاکستان مالی سال 26-2025 کے دوران چینی پانڈا بانڈ لانچ کرنا چاہتا ہے، وزیر خزانہ

دونوں ممالک کی جانب سے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں