80

لیڈی ڈاکٹر کے خلاف درج مقدمہ میں پولیس کی تفتیش میں فارغ ضمانت قبل از گرفتاری درخواست واپس کیس داخل دفتر

اٹک کی معروف لیڈی ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے خلاف فتح جنگ کے معروف قانون دان کی اہلیہ شازیہ مغیز کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر جس میں لیڈی ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سید فرخ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے توسط سے ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کرائی تاہم پولیس کی تفتیش میں لیڈی ڈاکٹر کو اس مقدمہ میں بے گناہ ثابت ہونے پر ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر فاضل جج نے کیس داخل دفتر کر دیا ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے فاضل عدالت میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں تحریر کیا کہ ان کا اس ایف آئی آر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے مستغیثہ مقدمہ نے ان کے مخالفین کے ساتھ مل کر اس مقدمہ میں بے گناہ طور پر ملوث کر دیا ہے وہ پڑھی لکھی خاتون اور عرصہ دراز سے لیڈی ڈاکٹر ہیں ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) عرفان بھٹی ، گلفام بھٹی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی رہایش محلہ کربلا جامع مسجد فاروقیہ اٹک شہر فاروقیہ سٹریٹ کے پاس ہے ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) ضلع اٹک کے خصوصی تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کے لئے داخلے جاری ہیں پرنسپل گورنمنٹ سکول رضیہ سلطانہ، فوکل پرسن خصوصی تعلیم اٹک سلمیٰ خاتون نے منعقدہ سیمینار برائے آگاہی مہم داخلہ خصوصی بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں اٹک، جنڈ، پنڈی گھیب، فتح جنگ، حضرو، حسن ابدال اور مانسہر میں 10 خصوصی تعلیمی ادارے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب اور اعلیٰ افسران ان خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے تحت اٹک میں چلنے والے خصوصی اداروں میں بچوں کیلئے داخلے جاری ہیں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ضلع اٹک میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ادارہ سرگرم ہے جو ان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے تجربہ کار اسٹاف بشمول ماہر اساتذہ کرام، ماہر نفسیات، سپیچ تھراپسٹ، کمپیوٹر انسٹرکٹر وغیرہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اسپیشل ایجوکیشن سکول اور سنٹر میں حکومت پنجاب کی جانب سے مفت تعلیم و تربیت، درسی کتب، ٹرانسپورٹ، یونیفارم، اسمارٹ کارڈ اور صحت کارڈ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تعلیمی سال 2021-22 کیلئے تمام سکولز و سینٹرز میں داخلے جاری ہیں ضلع بھر کے تمام اسپیشل طلبہ و طالبات کے والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب عبداللہ طارق نے ضلع اٹک کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی نے ڈی ای او لٹریسی،ڈسٹرکٹ ٹرینر اور متعلقہ لٹریسی موبیلائزر کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ کے زیر سایہ چلنے والے سکولز کا معائنہ کیا با لخصوص تحصیل اٹک میں عائشہ احمد ، رخسانہ احمد اور تحصیل حضر و میں حمیرا شاہین و عائشہ بی بی کے سکولز کا دورہ کیا انہوں نے دوران معائنہ اساتذہ کے مسائل سنے اور بچوں سے بات چیت کی اس کے بعد انہوں نے دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میں پروجیکٹ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے تفصیلی روشنی اور ضلع میں لٹریسی سٹاف کی کمی کے باوجود اچھی کارکردگی کو سراہا ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) حکومت پنجاب کے مقررکردہ ایس او پیز کے مطابق اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کی ترجیحات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک مرضیہ سلیم نے ضلعی و تحصیل سطح پر سرکاری محکموں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈینگی سیزن کے پیش نظر سرویلنس سسٹم کو پوری طرح مستحکم رکھتے ہوئے ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے تمامموَثر اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں پانی جمع ہونے کے جملہ ذراءع کا مستقل خاتمہ اور ویکٹر سرویلنس کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری تلفی سب سے اہم ہے انہوں نے یہ ہدایات ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ( ڈرک ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر معاون محکموں کے افسران نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس کے دوران ٹائر شاپس کی متواتر چیکنگ کی جائے اور شاپس مالکان کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ٹائرز ہرگز باہر نہ رکھیں انہوں نے پٹرول پمپس، گوداموں ، جنک یارڈ ز سمیت ہاٹ سپاٹس پر اینٹی ڈینگی ایکشن پلان کے ایس او پیز کے مطابق سرویلنس مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں درکار راہنمائی کے لئے تمام محکموں کے افسران محکمہ صحت سے قریبی رابطہ رکھیں انہوں نے ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کے مکمل سد باب کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی کے جملہ معاون شعبوں کے افسران کو تاکید کی کہ اس ضمن میں موَثر سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مر ضیہ سلیم نے میونسپل کمیٹیوں کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ علاقوں میں ڈرینج اور عمومی صفائی کے عمدہ انتظامات روزانہ کی بنیادوں پر برقرار رکھتے ہوئے ڈینگی فری ماحول کی ترویج پر کامل توجہ مرکوز رکھی جائے ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) اٹک پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بچھڑوں کو ملانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسی سلسلہ میں راحت شاہ ولد گل حسین سکنہ مانسر اٹک نے تھانہ آ کر محرر تھانہ اٹک خورد محمد عثمان کو اطلاع دی کہ اس کا جواں سالہ بیٹا عرفان شاہ جو صبح سویرے گھر سے نکلا اور اب صبح سے رات ہونے کو ہے واپس نہ آیا اس پر ہم سب گھر والے پریشان ہیں اس اطلاع پر محرر تھانہ نے فوری ایس ایچ او اٹک خورد ، سب انسپکٹر گلفرز احمد کو بتایا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کے عملہ کو متحرک کر کے قلیل وقت میں عرفان شاہ کو تلاش کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا جس پر راحت شاہ نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی آئی جی فخر وصال سلطان راجہ کی ہدایت پر اور سیکٹر کمانڈر نارتھ ون شفیق الرحمن کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی تھیم وال کیلئے بیٹ کامرہ میں پینا فلیکس کا اہتمام کیا گیا ڈی ایس پی یونس خان،ایس پی او قاضی حمید اور ایس پی او سردار فاروق نے مختلف پینا فلیکس جس میں ٹریفک قوانین کی آگاہی درج تھی ائیر یونیورسٹی اٹک اور گورنمنٹ پرائمری سکول بنگئی میں لگوائے اساتذہ،طلباء، والدین اور عوام نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او افسران خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کامرہ کی کاوش لائق تحسین ہے اور طلباء،اساتذہ اور عوام میں ٹریفک آگاہی کیلئے کاوش کو سراہتے ہیں ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) ایک عرصہ سے بلوچستان میں ایرانی سکولوں کی موجودگی وزارت تعلیم اور حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس پر وزیر تعلیم بلوچستان یار محمد رند فی الفور استعفیٰ دیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان رانا محمد ذیشان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایرانی فنڈنگ پر ممنوعہ اور متنازع دین و آئین پاکستان سے متصادم نصاب پڑھایا جاتا رہا اور بچوں کو ایرانی اسناد جاری کی جاتی رہیں جب غیر ملکی نصاب تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے گا تو اسکے نتیجہ میں ملک دشمن نسل ہی پروان چڑھے گی حکومت پاکستان ایسے تعلیمی ادارے جو غیر ملکی فنڈنگ اور انکی ایماء پر اسلام اور پاکستان مخالف نصاب پڑھا رہے ہیں انکو فی الفور بند کیا جائے اور ان اداروں کے پیچھے کارفرماء عوامل کو بے نقاب کیا جائے اور انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملک بھر میں اسلام اور آئین پاکستان کی روشنی میں یکساں نصاب تعلیم راءج کیا جائے تاکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار نسل نو کی ایسی گھیپ تیار کی جا سکے جو پاکستان کو قائد و اقبال کا فلاحی اور اسلامی پاکستان بنانے میں معان و مددگار ثابت ہوں اور مملکت خداد پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھیں ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) اللہ نے اپنی واحدانیت اور عبادت کے ذکر کے بعدوالدین سے حسن سلوک کا حکم ارشاد فرمایا دنیا و آخرت کی کا میابی کا راز والدین کی خدمت میں چھپا ہوا ہے ،نوجوان سوشل میڈیا میں وقت ضائع کرنے کی بجائے والدین کی موجودگی کوغنیمت جانتے ہوئے کچھ لمحات ان کی خدمت میں گزاریں ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم قرآن کورس و عربی لینگویج علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی،علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری نے پیپلز کالونی اٹک میں حاجی محمود احمد جماعتی کی اہلیہ ، انوار المصطفیٰ، احسن محموداور علامہ حسن محمود جماعتی کی والدہ کی وفات پر منعقدہ ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی تقریب سے مقررین نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہوگیا وہ شخص جس نے و الدین میں سے ایک یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا اور اپنی بخشش نہ کرا سکا انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہ میں والدین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ وقت ان کی خدمت کیلئے ضرور نکالنا چاہیے اس موقع پر علامہ مفتی وسیم اعجاز ،علامہ مطلوب الرحمان،علامہ عبد الرشید تبسم ،علامہ تنزیل الرحمان،ثنا خوان رسولﷺ سید بلال حسین شاہ ،سعید الرحمان،ڈسٹرکٹ صدر اعوان یونین حاجی شاہد اقبال ،حاجی عبدالجبار دانش،ڈاکٹر محبوب احمد قادری سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی سمیت تحریک لبیک کے 9 رہنماءوں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ان تمام کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی ان افراد کے خلاف تھانہ اٹک سٹی میں دشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

اٹک ( چیف کرائم رپورٹر پنجاب ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس فری بجٹ میں 560 ارب روپے کے ترقیاتی کام منظور ہوئے ، عوام دوست بجٹ میں متوسط اور درمیانے طبقے کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ، سال 2008 میں پنجاب کا بجٹ 100 ارب روپے سے سرپلس تھا تاہم نام نہاد خادمِ اعلیٰ پنجاب کے 10 سالہ دور اقتدار کے خاتمے پر 2018 میں پنجاب 12 ہزار ارب روپے کا مقروض تھا سابقہ دور حکومت میں تنخواہوں اور پنشن کے لیے مختص رقم اورنج ٹرین پر خرچ ہو گئی جس سے صرف دو لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہوا مگر اس منصوبے کے لیے پورے پنجاب کو مقروض کر دیا گیا موجودہ بجٹ میں ہیلتھ انشورنس کے لیے 80 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جسکے تحت دسمبر تک صوبہ پنجاب کے 12 کروڑ افراد کو ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر غازی بروٹھہ کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 53 ارب روپے صوبے کو دیئے جائیں گے جسکے ذریعے ضلع اٹک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا ہم نے سابقہ حکومت کی روایات کو توڑتے ہوئے انکے آٹھ ہزار ترقیاتی منصوبوں کو بند کرنے کے بجائے جاری رکھا وگرنہ ہر حکومت سابقہ حکومتوں کے منصوبہ جات کو روک دیتی تھی جس سے لوگوں کا نقصان ہوتا اس سے زیادہ ہم کتنی نیک دلی کا مظاہرہ کریں ;238; ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ پنڈی گھیب میں صوبہ پنجاب کے حالیہ پیش کردہ بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان ، ملک ریاض الدین اعوان ملہوالی ، عطاء المصطفی جمیل ، ملک عمران غریبوال ، ملک حامد اقبال ، حاجی سلیمان کھوڑ ، شاہد لطیف اخلاص ، کیپٹن ( ر ) سردار طارق نوشہرہ ، سردار محمد خان کنٹ کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے سیاسی و سماجی عمائدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی بعد ازاں صحافیوں کے سوالات پر جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور عوامی نمائندہ فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کی تعمیر کے لیے 5 مئی 2019 کو اٹک میں صحت کارڈز کی تقسیم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا جو انہوں نے منظور کیا اور اب اسے اے ڈی پی بجٹ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے اپنی صوابدید پر سارا فنڈ اس روڈ کے لیے مختص کر دیا اگر کوئی اسکا کریڈٹ لینا چاہتا ہے تو شوق سے لے مگر مجھے خودنمائی اور خودستائش کی ضرورت نہیں فیس بک اور وٹس ایپ پر جنگ لڑنا میرا کام نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے علاقے کے مسائل حل کرانا میرا اصل کام ہے پٹواریوں کی ہڑتال سے متعلق وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر زمینی حقائق سے مجبور ہیں ہم عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ٹائم فریم کے حصول کے لیے کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد اس مسئلے کا حل نکلے گا شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل و دیگر عوامی شکایات کا ازالہ کریں گے سابقہ دور کے منصوبہ جات میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری رپورٹ میں نامزد کردہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی استدعا متعلقہ اداروں کو بھیجی مگر وزیراعظم عمران خان کے بقول ہر جگہ مافیا بیٹھا ہے جو عوامی کاموں میں رکاوٹ ہے مگر عوامی پیسے میں ایک پیسے کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے 110 ملین روپے کی خطیر رقم سے منظور ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں بہترین مواقع میسر ہونگے ریسکیو 1122 اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت میڈیکل شعبے کی اپگریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے اِسکے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور عوام کو جلد بہتر نتاءج دیکھنے کو ملیں گے موجودہ بجٹ میں محکمہ مال کے ذریعے عوام پر کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا بلکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کے لیے 40 ارب کے ریوینیو ٹارگٹ کم کر دیا گیا ہے عوام پرامید رہے انشاء اللہ آئندہ دنوں میں انکے اکثریت مسائل کو حل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں