اٹک میں زمین کے تنازعہ پر بولیانوال گاؤں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی

زمین کے تنازعہ پر بولیانوال گاؤں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بولیانوال گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ صداقت ولد نزاکت جاں بحق ہو گیا جبکہ 70 سالہ پرویز ، 50 سالہ وحید اور 35 سالہ ساجد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے لاش اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں