77

گزشتہ دنوں الفلاح تھانے کی حدود جامع ملیا کے علاقے میں سابقہ یوسی ناظم کے بیٹے رضا رضا ذولفقار کے قتل کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج

گزشتہ دنوں الفلاح تھانے کی حدود جامع ملیا کے علاقے میں سابقہ یوسی ناظم کے بیٹے رضا
رضا ذولفقار کے قتل کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،مقتول کے والد نے مقدمہ میں دو افراد کو نامزد کیا مقدمہ میں مصطفی قریشی اور حبیب اسماعیل نامی افراد کو نامزد کیا گیا مقدمہ کے مطابق
دونوں افراد سے کئی عرصے زمینی تنازعہ رہا ہے ،
دونوں افراد نے مجھے اور میری فیملی کو مارنے کی دھمکیاں دی تھیں پولیس کے مطابق دونوں افراد کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کرواچکا ہوں ، واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے فی الحال کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، مقتول کے والد نے جن افراد پر شک کا اظہار کیا ہے ان کا سی ڈٰی آر اور لوکیشن حاصل کی جارہی ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں