واپڈا دو ماہ کے بقایا جات پر عام صارفین کے کنکشن کاٹ دیتا ہے لیکن راولپنڈی اسلام آباد میں ایسے لاش کے بھی ہیں جن کے بقایاجات کروڑوں تک پہنچ گئے ہیں لیکن ان کا کنکشن کاٹنے کی کسی میں جرات نہیں
بحریہ ٹائون کے گرڈ سٹیشن کا بل 350 ملین تک پہنچ گیا ہے اور انہیں آئیسکو اسلام آباد نے ایک خط لکھا ہے آئیسکو حکام نے ایک ماہ قبل بھی نوٹس دیا تھا اب صبح اور شام دو دو گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے صبح کے وقت 8 سے 10 بجے اور رات کو 8 سے 10 بجے تک لوڈ منیجمنٹ تجویز کیا گیا ہے