107

قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی آفتاب احمد شیرہائو کی سابق وزیر اعجاز الحق سے راولپنڈی میں ملاقات

سابق وزیر اعلی(کے پی کے)اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاوّ کی مسلم لیگ (زیڈ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پر ان کے چچا اور سابق صدر پاکستان محمد ضیاء الحق شہید کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔ اس موقع پر دونوں راہنماوں نے ملکی سیاست پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ محمد اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد شیر پاوّ سے ان کے دیرینہ مراسم اور باہمی احترام کا تعلق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں