مسلسل لوڈشیڈنگ کےخلاف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں کےخلاف ایف آئی آردرج مظاہرین نےجی ٹی روڈ بندکرکےٹریفک جام پتھراؤ کرکے گاڑیوں کونقصان بھی پہنچایا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد حلقہ این اے 54 ڈھوک عباسی اور ڈھوک پراچہ واپڈا کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف تھانہ ترنول میں ایف آئی آر درج کرلی گئی گزشتہ روز مغرب کے بعد ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ اور ڈھوک پراچہ کی عوام نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر مین جی ٹی روڈ پشاور روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا روڈ بند اور ٹریفک جام ہونے کے بعد تھانہ ترنول ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے افسران بی پہنچ گئے چونکہ کے عوام نے غیر قانونی طور پر روڈ بند کیا گاڑیوں کے شیشے توڑے اور پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس نے متاثرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی
پولیس کا موقف اپنی جگہ پر درست ہے مقامی سیاسی نمائندوں کے ساتھ ساتھ اسد عمر کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام کار روڈ پر آنا معمول بن چکا ہے
اسد عمر کے حلقہ کی عوام آئے روز مین جی ٹی روڈ بند کرکے انصاف کے لئے ذلیل و خوار ہوتے نظر آتے ہیں
اور کبھی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مطالبات کے لئے روڈ پر نظر آتے ہیں
جس سے موجودہ حکومت پر تو کئی سوال اٹھتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر اسد عمر جو اس حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں
اور لوکل سیاسی نمائندگان سب کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام روڈوں پر انے پر مجبور ہو چکی ہے
جہاں تک مقامی پولیس کا کام تھا انہوں نے بہترین حکمت عملی سے حالات کو کنٹرول کیا
بڑے جانی و مالی نقصان سے عوام کو بچا لیا
وفاقی وزیر اسد عمر کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے
آئے دن ایسے واقعات رونما ہونے سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے