79

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے والد سید آصف گیلانی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

مظفرآباد(سٹی رپورٹر) آزادکشمیر کی معروف سیاسی سماجی شخصیت وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کے والد سید آصف علی گیلانی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز شیخ زید بن النحیان سی ایم ایچ مظفرآباد ہسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ان کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان و بیرون پاکستان سے اظہار تعزیت کرنے والوں کے تانتے بندھ گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گھر دھنی سیداں کے مقام پر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی تجارتی ، صحافتی اکابرین سمیت اندرون و بیرون آزاد کشمیر سے اعلی حکومتی شخصیات بیوروکریٹس سابق و موجودہ وزراء اعظم وزراء و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکت کرنے والوں میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سابق ممبر اسمبلی مختار عباسی امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر ، محمد حنیف اعوان صاحبزادہ سلیم چشتی و دیگر قابل زکر تمام مکاتب فکر کے رہنما موجود تھے اس موقع پر تعزیتی الفاظ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کے مرحوم سید آصف علی گیلانی کی ریاستی سیاسی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے ہمیشہ اپنے آپ کو عوام اور ریاست کی خدمت میں پیش پیش رکھا میرا ان سے تعلق بچپن سے تھا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا میں سوگوار خاندان کو یقین دلاتا ہوں کے اس دکھ کی گھڑی میں ہم براںر کے شریک ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کے آج وہ الفاظ میسر نہیں جس سے میں اپنے بھائیوں جیسے دوست کو الودع کہہ سکوں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی انتظام و انہصرام میں مصروف رہی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مرحوم بارے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے دوسری جانب شہر بھر میں سید آصف علی گیلانی کی وفات کے سوگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران نے تمام تر سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے تین دن تک کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں