100

صوابی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق

صوابی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق

پشاور کا توصیف شاہ نامی نوجوان صوابی میں واقع سٹیفا نہر میں نہانے کیلئے دوستوں کے ہمراہ آیا، اس دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر گیا، ذرائع
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی طرح کی ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔ سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔ افسوس ناک واقعہ تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں پیش آیا،جہاں متوفی حمید اللہ کے کچھ دوست ٹک ٹاک کے لیے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کی لاشن پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے شوق کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں