91

کوئٹہ، کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں چار مزدور کنویں میں کام کررہے تھے کہ اچا نک زہریلی گیس بھر جانے سے بیہوش ہو کر گر پڑے۔

مزدوروں کو فوری طور پر کنویں سے نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم اس دوران آدھا گھنٹہ گزرگیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں