روہڑی کے قریب جھانگڑو تھانے کی حد گاؤں خرم جاگیرانی میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں
زاہد جاگیرانی نے گھرمیں موجود اپنی جواں سالہ بیوی لالاں جاگیرانی کو گلے میں پھندا ڈال کر گلادبا کرقتل کردیا اور فرار ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی جھانگڑوپولیس نے پہنچ کرلاش تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال روہڑی سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی آخری اطلاع تک پولیس کے مطابق جھانگڑو تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا تھا پولیس کی جانب سے بھی کسی قسم کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی تھی