وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں خریداروں کے لئے ہر ماہ 25 کروڑ سے ایک ارب ماھانہ کی لاٹری سکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا اسلام آباد میں پوست بجٹ ہریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکان یا سٹور سے خریداری کی رسید لینے والے اس سکیم میں حصہ لے سکیں گے اس سکیم کی وجہ سے لوگ دکانداروں سے پکی رسید لے سکیں گے یہ سکیم ترکی سمیت کئی ملکوں میں کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ صرف امتیاز سٹور کے 2 سے 3 سو ارب سالامہ کی سیل ہے
