اٹک رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں بلکہ اضلاع کی سطح پر ہونے والی کرپشن ، بے روزگاری ، مہنگائی ، نا اہل وزیروں اور مشیروں کی نا عاقبت اندیش پالیسیوں سے خطرہ ہے حاجی ملک افتخار احمد اعوان میرا بھائی اور دست و بازو ہے ان کے ہمارے ساتھ چلنے اور تاریخی جلسہ کرنے سے ہمارے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 1 اٹک کے مضبوط سیاسی دھڑے کے سربراہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان کے وسیع و عریض ڈیرہ لارنس پور ( فقیر آباد ) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے بھی خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق کو اپنی اور اپنے گروپ کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے منتخب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کی بھرپور سیاسی مخالفت کرنے کے عزم کا اظہار کیا جن کی حمایت انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں میجر طاہر صادق کی سفارش پر کی تھی اور انہیں اپنی 2 یونین کونسلز گولڑہ اور بولیانوال سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا جو اب کہتے ہیں کہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے انہیں ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیر سماجی و بہبود مال پنجاب یاور بخاری جہاں کھاتے ہیں وہاں پیشاپ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جلسہ عام میں یونین کونسل بولیانوال ، گولڑہ اور گردونواح کے دیہاتوں کے ہزاروں افراد نے والہانہ انداز میں شرکت کر کے جلسہ عام کو چارچاند لگا دیئے جلسہ عام میں ضلعی چیئرمین بیت المال پنجاب رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، سردار شبیر احمد خان ، حاجی شیراز خان حضرو ، جمریز خان حمید ، صدا قت خان برہان ، سید جمشید افتخار شاہ ، ملک فیاست خان مرزا ، حاجی محمد اکرم خان ، شیخ نثار احمد ، خالد خان شینکہ ، جہانگیر شفقت خان طاہر خیلی ، یاسر دلاور خان ، جوہر سلطان ، چن حسن فردوس ، ملک خادم حسین ، الناس خان ، سابق تحصیل صدر تحریک انصاف اشفاق خان ، عمران خان حضروی ، اشفاق خان ترمڑی ، ملک ظہیر احمد خان ، تنظیم اقبال پاشی ، میجر لورز کے شیخ عبدالتنویر ، عبدالوہاب ، بشیر احمد ، لعل شاہ غورغشتی ، میاں منیر ، سردار امجد خان اکھوڑی ، اکرم خان بوٹا ، عثمان عظیم ، سردار فاروق خان جلوال ، ملتانی خان بولیانوال ، طاہر محمود ، حبیب احمد خان دورداد ، ظہیر احمد خان ، احسن خان ، ماسٹر مظہر علی خان ، شیر احمد سقہ آباد ، ماسٹر منظور ، جاوید ، محمد صالح ، زوہیر خان برہان ، شہزاد خان ، قاضی سلطان محمود ، قاضی مجتبی ، ملک جنید خان اعوان ، ملک محمد شفیق اعوان ، ملک اشتیاق احمد اعوان ، ارشد خان ، شیخ صدام حسین ، شیخ قیصر جمیل ، ندیم جعفر خان ، ٹھیکیدار جاوید اختر ، بشیر احمد واپڈا اور دیگر موجود تھے ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ اس حلقہ سے سابق چیئرمین یونین کونسل ملک عزیز الرحمن اور ان کے بھائی تحصیلدار ملک مرتضیٰ حسین کا ذکر نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی یہ دونوں بھائی جراَت ، بہادری اور میجر گروپ سے وفاداری کا ایسا نشان تھے جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے ان کی بیٹی ایمان طاہر کے چیئر پرسن ضلع کونسل کے الیکشن میں ان کے مدمقابل احسن خان ملال جو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بھانجے تھے مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں دونوں بھائیوں نے تمام تر سیاسی اور حکومتی دباءو کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تحصیلدار ملک مرتضیٰ حسین کو میجر گروپ کی حمایت نہ چھوڑنے پر سنگین دھمکیاں دی گئیں جو انہوں نے جوتی کی نوک پر رکھی ایسے وفادار اور دباءو برداشت کرنے والے دوستوں اور مہربانوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں سے سرفراز کیا ہے آج کا زبردست اکھٹ فقید المثال ہے ہم نے تبدیلی کے نعرے کو دیکھ کر تحریک انصاف میں اپنی قریبی رشتوں کو ناراض کر کے شمولیت اختیار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت ان کے صاحبزادے محمد زین الہٰی رکن قومی اسمبلی تھے جس پر عمران خان نے کہا تھا کہ آج تحریک انصاف میں ایک اور ایم این اے کا اضافہ ہو گیا ہے تحریک انصاف نے ہ میں 2 نشستیں دینے کا وعدہ شمولیت کے وقت کیا تھا اور میجر گروپ نے ضلع اٹک کی 7 میں سے 6 نشستوں پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی جس میں سے 3 میں وہ خود بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے کامیابی کے بعد جب انہوں نے 2 نشستیں چھوڑی تو ان 2 نشستوں پر نامزدگی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے ان کی رائے تک لینا مناسب تصور نہیں کیا اور قومی اسمبلی کا ٹکٹ مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے کو دے دیا جس نشست سے میں 66 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا اس نشست سے مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل خان کمڑیال 46 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہو گئے انہوں نے تحریک انصاف میں عمران خان کی موجودگی میں شمولیت کے موقع پر بھی جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ اپنے کانوں کا دھیان بھی کریں اور کانا پھوسی کرنے والوں کو جو سیاسی لحاظ سے ’’ لگڑ ‘‘ ہیں ان سے جان چھڑائیں ان کی حالت یہ ہے کہ ان کو نائی استرا بھی دینے کیلئے تیار نہیں حکومت کو کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ نہیں تاہم نا اہل لوگوں سے جان چھڑانا ضروری ہو گا سابقہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اٹک کے خلاف 100 ڈاکٹروں ، لیڈی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بیان حلفی دے کر کرپشن کے الزامات عائد کیے کرپشن کے خلاف بلند بانگ دعوے کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے اس بد عنوان سی ای او ہیلتھ کو صرف ٹرانسفر کرنے پر ہی اکتفا کیا یہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی بیڈ گورنس کا منہ بولتا ثبوت ہے سی ای او ہیلتھ نے اپنے ڈرائیور سے اس کی ترقی کیلئے 50 ہزار روپے طلب کیے ڈرائیور میں غیرت ایمانی ہوتی تو گاڑی کو سڑک پر اس طرح مارتا کہ سی ای او اگلے جہان پہنچ جاتا انہیں ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے حالیہ بھرتی میں 15 سیٹوں کا کوٹہ دیا گیا 2 لاکھ بے روزگاروں میں یہ 15 سیٹیں کس طرح تقسیم کریں اس پر انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ اپنے منشور کے مطابق ملازمتیں میرٹ پر دیں وہ کسی کے حق پر ڈاکہ کیوں ماریں 9 لوگ صرف شمس آباد کے بھرتی ہو گئے ہیں انہوں نے مرکزی صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ موجودہ بھرتیاں جو میرٹ کا قتل عام کر کے کی گئی ہیں فوراً کینسل کر دیں اور ضلع اٹک میں اڑھائی ہزار خالی اسامیوں کو میرٹ پر پر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ان کا مشن اٹک کے مظلوم ، بے آسرا ، بے سہارا ، غریب ، یتیم ، لاچار ، بے بس اور مسائل کے شکار عوام کو ان کا حق دلانا ہے وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام کا خاتمہ کر کے جو موجودہ لولہ لنگڑا بلدیاتی نظام نافذ کیا ہے اس میں تحریک انصاف کے منشور کی واضح نفی کی گئی ہے جس میں سرکاری ملازمین کو عوام کے تابع بنایا گیا ہے تاہم اس نظام میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت دیگر افسران ضلع میں طاقتور ہیں وزیر اعظم کا موَقف ہے کہ ایم این اے بلدیاتی نظام کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ بلدیاتی نظام طاقتور ہے تو وہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن لڑیں جنرل مشرف کا بلدیاتی نظام سب سے بہترین تھا ڈکٹیٹرز کا ادوار حکومت جمہوری حکومتوں سے ہمیشہ بہتر رہا ہے ایوب خان ، ضیاء الحق ، مشرف کے دور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سنہرے دور تصور ہوتے ہیں سیاستدانوں نے پاکستان اور قومی خزانہ کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف نے کھربوں روپے لوٹے اور لندن میں جائیدایں بنائی پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں 10 ویں نمبر پر آ چکی ہے خدانخواستہ فوج کمزور ہو گی تو کچھ باقی نہیں رہے گا ہر آفت میں فوج نے مدد کی ہے ریلوے واپڈا اور دیگر اداروں کو بھی پاک فوج نے ہی درست کیا ہے جبکہ ویزہ کے بغیر دشمن ملک کے وزیر اعظم مودی کو اپنے گھر بلانے والے فوج پر تنقید کرتے ہیں تو عوام ایسے لیڈروں کو مسترد کر دیں اور فوج کا بھرپور ساتھ دیں پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور قیامت تک قائم رہے گا مخالفین یہ شور مچا رہے ہیں کہ ادارے حکومتیں بناتے ہیں وہ امریکہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے لیں جہاں سی آئی نے ’’ پاگل صدر ٹرمپ ‘‘ سے جان چھڑائی ، روس میں پیوٹن بھی اداروں ہی کی مدد سے آتے ہیں ، سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے مختلف چیئرمین یونین کونسل کی سکی میں منظور کیں جن کی مالیت 19 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے اس دوران ادارے ختم ہو گئے تو پیسے روک لیے گئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خواہش ظاہر کی کہ یہ سکی میں وہ دیں گے ہم عدالت میں چلے گئے اور 27 جنوری کو اس کی پیشی ہے ہ میں مسائل ، مشکلات اور جنگ و جدل میں کام کرنے میں مزا آتا ہے ان کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے گیا تو مخالفین نے سازشیں شروع کر دیں اور یہ کہا کہ انہوں نے ہمارے الیکشن میں ہمارا ساتھ نہیں دیا اللہ پاک نے بہتر فیصلہ کیا اور آج پنجاب کی صورتحال سب کے سامنے ہے اگر ان کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جاتا تو آج پنجاب کا نقشہ تبدیل ہوتا کرپشن روکنے میں حکومت کا کچھ خرچ نہیں ہوتا تاہم گراف اوپر چلا جاتا ہے حاجی ملک افتحار احمد اعوان نے 2018 ء کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ہماری مدد کی وہ لندن کی بجائے اب اس حلقہ کو زیادہ وقت دیں تاکہ عوام ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع اٹک کے کسی بھی شخص سے زیادتی ہو تو اس کے تدارک کیلئے وہ حاضر ہیں اور وہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور آج جو لوگ یہ بلند بانگ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے نظریاتی ہیں دراصل ان کی اور ان کے خاندان کی جماعت حزب اقتدار رہی ہے اور وہ آج بھی اسی فارمولے پر عمل پیرا ہیں ۔
حلقہ پی پی 1 کے مضبوط دھڑے کے سربراہ سابق ناظم یونین کونسل حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے منتخب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کی بھرپور سیاسی مخالفت کرنے کے عزم کا اظہار کیا جن کی حمایت انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں میجر طاہر صادق کی سفارش پر کی تھی اور انہیں اپنی 2 یونین کونسلز گولڑہ اور بولیانوال سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا جو اب کہتے ہیں کہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے انہیں ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیر سماجی و بہبود مال پنجاب یاور بخاری جہاں کھاتے ہیں وہاں پیشاپ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وسیع و عریض ڈیرہ لارنس پور ( فقیر آباد ) میں اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے اعزاز میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام میں یونین کونسل بولیانوال ، گولڑہ اور گردونواح کے دیہاتوں کے ہزاروں افراد نے والہانہ انداز میں شرکت کر کے جلسہ عام کو چارچاند لگا دیئے جلسہ عام سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقہ کی پٹھان برادری نے اپنی ہزاروں سال پرانی روایات کے تحت رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، حاجی ملک افتخار احمد اعوان کے سروں پر انتہائی قیمتی پگڑیاں پہنائی حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 سال سے میجر گروپ کا حصہ ہیں 2018 ء کے عام انتخابات اور اس کے قبل بلدیاتی انتخابات میں بھی میجر گروپ کی بھرپور حمایت کی تھی صرف 2013 ء کے عام انتخابات میں معمولی اختلافات ہوئے تھے جو جلد ہی ختم ہو گئے تھے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میجر طاہر صادق کی قائدانہ صلاحیتوں کے زیر سایہ وہ میجر گروپ کو ضلع اٹک میں بہت اعلیٰ پوزیشن پر لے کر جائیں گے یونین کونسل بولیانوال اور گولڑہ نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے یہاں کی عوام کو وہ سلام عقیدت پیش کرتے ہیں 2018 ء کے عام انتخابات میں ہم نے میجر طاہر صادق کی سفارش پر اس حلقہ سے منتخب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب یاور بخاری کو ان 2 یونین کونسلز سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہم ان کی حمایت نہ کرتے تو انہیں 200 ووٹ بھی نہیں ملنے تھے انہوں نے صوبائی وزیر یاور بخاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں وہ ان کی بھرپور مخالفت کریں گے آج وہ کہتے ہیں کہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے انہیں ووٹ نہیں دیئے اس کا جواب آئندہ عام انتخابات میں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں بھی کرپشن تھی تاہم موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں 500 روپے بھی نہیں چھوڑے جا رہے وزیر اعظم نے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کیے تھے اور کرپشن کی اس بھرمار تبدیلی پر عوام اپنے فیصلے پر شرمندہ اور شرم سار نظر آ رہے ہیں تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد کرانے میں قطعی طور پر ناکام نظر آتی ہے بجلی ، گیس ، روزگار کے مسائل انتہائی دگرگوں صورتحال اختیار کر چکے ہیں جاوید کے بجلی کے معاملات کے حل کیلئے انہوں نے میجر طاہر صادق سے خصوصی مداخلت کی استدعا کی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام نے ہمیشہ میجر طاہر صادق کا ساتھ دیا ہے کہ وہ غریب مظلوم کے سچے اور مخلص ساتھی ہیں میجر طاہر صادق انہیں آدھی رات کو کال کریں گے تو وہ لبیک کہہ کر حاضر ہو جائیں گے ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں تاہم جو جس زبان میں بات کرے گا اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ان کا ڈیرہ میجر گروپ کا پبلک سیکرٹریٹ ہے وہ تاحیات میجر طاہر صادق کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں نہ صرف وہ بلکہ ان کا پورا خاندان او ردھڑا بھی میجر طاہر صادق کا ساتھ دے گا اور وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔