پی آئی بی کالونی کے نوجوان فرحان کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا معاملہ وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

پی آئی بی کالونی کے نوجوان فرحان کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا معاملہ

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار کی فرحان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار

مجھے فرحان کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر رپورٹ دی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت

بے گناہ شہریوں کو موبائل چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار

فائرنگ کے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار کی فرحان کے اہل خانہ کو یقینی دہانی
کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

کراچی: عیسی نگری کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی فرحان گزشتہ روز دم توڑ گیا

کراچی: مقتول کے اہلخانہ غم سے نڈھال

کراچی: مقتول کے گھر عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی: واقعہ میں دونوں دوست فرحان اور شعیب زخمی ہوئے تھے

کراچی: فرحان دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی: ہم عیسی نگری سے گھر کی طرف آرہے تھے، زخمی شعیب

کراچی: فرحان موٹر سائیکلیں پر پیچھے بیٹھا تھا، زخمی شعیب

کراچی: فرحان نے کہا ڈاکو آگئے ہیں، زخمی شعیب

کراچی: ڈاکووں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل تیز کرنے پر فائرنگ کردی، زخمی شعیب

کراچی: فرحان شادی شدہ ہے لیکن اولاد نہیں ہے، مقتول کا بھائی

کراچی: فرحان کا دودھ کا کاروبار تھا اکثر لین دین کے باعث رات میں نکلتا تھا، بھائی

کراچی: اہلخانہ اور عزیز و اقارب کا غم و غصے کا اظہار

کراچی: ڈاکو آزاد ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، اہلخانہ

کراچی: ہم پر کیا گزر رہی ہے گھر اجاڑ دیا، اہلخانہ

کراچی: ڈاکووں کو سر عام سزا دینی چاہیے، اہل محلہ

کراچی: ہم غیر محفوظ ہیں خوف کا شکار ہیں، اہل محلہ

کراچی: واقعہ کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج

کراچی: مقدمہ زخمی شعیب کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس

کراچی: واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس کا دعوٰی

کراچی: رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 شہری اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں