سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کا انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی

سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کا انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی

چارسدہ: سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کی گئی
چارسدہ: مرحومہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ ماجدہ تھیں
چارسدہ: نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان شریک تھے
چارسدہ: سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی اور مرکزی ترجمان زاہد خان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی
چارسدہ: سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور سینیٹر ارباب عمرفاروق کاسی بھی نماز جنازہ میں موجود تھے
چارسدہ: سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور اور لونگین ولی خان بھی نماز جنازہ میں شریک تھے
چارسدہ: پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی
چارسدہ:نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندے اورعام عوام بھی شریک تھے
چارسدہ: مرحومہ کو ولی باغ میں خان عبدالولی خان کے قریب سپرد خاک کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں