پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی بڑی کاروائی ، 5 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا

*صادق آباد // پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی بڑی کاروائی ، 5 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا*
پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیل) نے 5 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ کوٹسبزل پولیس نے اندرون سندھ کے ڈاکوؤں کی شہریوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، شہری اغواء کاروں کی چال میں آکر بڑی مصیبت میں پھنسنے جا رہے ڈاکو احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور کے شہریوں مزدوری کا جھانسہ دیکر اغوا کرنے کی کوشش میں تھے،
اندرون سندھ کچہ کے عملی طور پر ناکام ڈاکوؤں نے شہریوں کو اچھی اجرت کا لالچ دیکر جال میں پھانسا تھا، ڈاکوؤں نے شہریوں کو ٹریپ کرکے کشمور بلوا رکھا تھا، پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے ہیومن سورس رپورٹ پر داعوالہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پانچوں شہریوں کو محفوظ تحویل میں لے کر اغواء ہونے سے بچا لیا ، اغواء ہونے سے بچائے گئے شہری محمد اسحاق اور اشفاق کا تعلق احمد پور شرقیہ، اقبال اور سلیم علی جن پور جبکہ راشد لیاقت پور کا رہنے والا ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں اب تک پولیس ملک بھر سے 278شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا چکی ہے،پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے مطابق پولیس نے شہریوں کو ہنی ٹریپ سے آگاہی کے لئے ضلع کے داخلی ،خارجی راستوں ، اہم شاہرات پر جگہ جگہ بڑے سائن بورڈز بھی نصب کر رکھے ہیں ، عوام سوشل میڈیا کے ذریعے کسی پر اندھا اعتماد نہ کریں، عوام الناس کسی انجان سے کسی قسم کی ڈیل سے قبل مقامی پولیس سے راہنمائی حاصل کریں اور محفوظ رہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں