139

حکومت کی فراخدلانہ پالیسیوں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ صنعت وحرفت کی ترقی سےقومی معیشت مستحکم ہوئی ہے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے کہا ہے ک حکومت پاکستان کی فراخدلانہ پالیسیوں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں اور تاجروں کو کاروباری ترقی بالخصوص برآمدات کے مواقع فراہم کرنے اور بالخصوص پاکستان میں صنعت و حرفت کی ترقی سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یو کے پاکستان بزنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام یوکے پاکستان بزنس کونسل نے مختلف اداروں کے اشتراک سے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا کردار قابل فخر ہے سینیٹر فیصل خان جاوید نے تقریب کے موقع پر کہا کہ بزنس ایوارڈ کی تقریب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اور حاصل کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات صنعت اور تجارت کی ترقی میں اور معاون ثابت ہوتی ہیں صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل نے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرکے صنعتی و تجارتی اداروں کو اپنی خدمات شوکیس کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے اس موقع پر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس اور مرکزی سیکرٹری جنرل عطاء الحق نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی برآمدات کے فروغ اور معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کرتے رہیں گے تقریب کے دوران ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات، پریزیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار یاسر خان ، پریزیڈنٹ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناصر مرزا ، ابرار الحق، کیپیٹل سمارٹ سٹی ،لاہور سمارٹ سٹی ،پارک ویو سٹی ،فیئرڈیل مارکیٹنگ ، بی فور یو، ایس ار گروپ آف کمپنیز، روولٹ ، سیف رحمان نیازی، گھرانہ گروپ،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی ، چن ون، لاہور فیشن ، رائل بزنس سلوشنز رئیل اسٹیٹ ،کیو مارکیٹنگ ، تنویر ایسوسی ایٹس ، روٹس سکولز اینڈ کالجز ،راجہ مجاہد ، بیو مونٹ اسٹیٹ ، پراپرٹی ٹائمز پرائیویٹ لمیٹڈ ، لینڈ پاکستان گروپ اف کمپنیز ، حسنن نادر ، اورنگزیب خان ، ون ڈالر ٹوو ڈالر ،سیدہ مصباح کاظمی ، vegas۔ pk ، ایکسپریس میڈیا گروپ ، برٹش ایئر ، میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز تقسیم کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں